کراچی پولیس کی بربریت، بحریہ ٹاون متاثرین کیلئے مظاہرہ کرنے پر جے یو آئی رہنما گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام بزنس فورم سندھ کے صدر کو بحریہ ٹاؤن متاثرین ایکشن کمیٹی کی قیادت کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن فیز2 کے سامنے سے جامشورو پولیس کی بھاری نفری نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے بزنس فورم کے صدر امین اللہ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کو ساتھیوں سمیت جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دریںاثنا جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا ہیکہ سندھ پولیس بحریہ ٹاؤن کی وکیل اور فریق بننے کی کوشش نہ کرے ، جے یوآئی بزنس فورم کے سندھ کے صدر امین اللہ ودیگر گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے اگر جے یوآئی بزنس فورم کے ذمہ داران کو فوراً رہا نہ کیا گیا تو ہم کراچی اور جامشورو کی عوام کیساتھ مل کر تھانے کا گھیراؤ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جے یوآئی مظلوموں کی دادرسی کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی ، ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کو جواب دینا ہوگا جب تک متاثرین کی ہڑپ رقوم واپس یا انہیں متبادل نہیں دیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم متاثرین کی رقوم ہڑپ کرکے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دیں گے۔

Related Posts