پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو43ارب سے زائد کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو43ارب سے زائد کا نقصان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو43ارب سے زائد کا نقصان

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس271.59پوائنٹس کی کمی سے 45593.43پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

70.54فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو43ارب57کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت سے23.24فیصدکم رہا۔

گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے46014پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی کے سبب انڈیکس 45088.58پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس271.59پوائنٹس کی کمی سے 45593.43پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس117.19پوائنٹس کی کمی سے 19055.89پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166.90پوائنٹس کی کمی سے 31269.25پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 297میں کمی اور13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب7ارب14کروڑ80لاکھ روپے سے گھٹ کر81کھرب63ارب57کروڑ76لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts