کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں بڑی کمی کا سامنا ہے، صنعت افراتفری کا شکار ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن 1.6 فیصد گرکر 18،866۔77 امریکی ڈالر ہوگیا، جس سے سب سے بڑی اور مشہور ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کی قدر بھی کم ہوگئی۔
خیال رہے کہ کرپٹو کی قدر میں کمی کے بعد سرمایہ کار بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں اور نقصانات کو پورا کرنے کیلئے وہ ہولڈنگز کو فروخت کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب کچھ ٹیکنالوجی کمپنیاں ادائیگیوں کیلئے کرپٹو کو وصول کررہی ہیں جبکہ کچھ پلیٹ فارمز اِس کے ذریعے سے لین دین پر پابندی عائد کررہے ہیں۔
حکومت کا ملک بھر میں 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ