کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ
کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کی پابندی کے خلاف نظرثانی کی درخواست پر تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس میں وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے حکام شامل ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے پابندی یے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی اپیل کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں درخواست پر مشاورت کی گئی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ بھی کیا گیا،ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈر سے بات چیت اور وزارت داخلہ و قانون کے تین ارکان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی درخواست کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو درخواست دی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔ تحریک لبیک پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے،لہٰذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

مزید پڑھیں: کالعدم ٹی ایل پی کی پابندی کیخلاف اپیل ،وزارت داخلہ کا اجلاس طلب، پابندی ہٹانے پر غور شروع

Related Posts