اسلام آباد میں کورونا کا خوف، مزید 9تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں کورونا کا خوف، مزید 9تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں کورونا کا خوف، مزید 9تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث مزید 9 تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد وائرس کی روک تھام ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا کی روک تھام کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈی ایچ او اسلام آباد نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 5ہزار 472نئے کیسز رپورٹ، 8مزید شہری جاں بحق

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہرِ اقتدار کے 9 مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جنہیں سیل کیا جارہا ہے۔ اب تک 17 تعلیمی ادارے سیل کردئیے گئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 8شہری انتقال کر گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 38ہزار 993افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 37شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

آزاد کشمیر میں 34ہزار 811افراد کورونا سے متاثر اور 749جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455کیسز اور 187 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 12ہزار 557شہری کورونا سے متاثر جبکہ 969 انتقال کر گئے۔

Related Posts