سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 10 محرم تک بند رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Supreme Court bars cantonment boards from sealing private schools

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ  نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 10 محرم تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے گزشتہ روز صوبے بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں اسکولز مزید 10 محرم تک بند رکھنے کی تجویز دی تھی۔ جبکہ این سی اوسی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم عاشور کے بعد صورتحال دیکھ کر اسکولز کھولے جائیں گے، تعلیمی اداروں میں امتحانات کا انعقاد کیا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے 31 جولائی سے 8 اگست تک لگائے گئے لاک ڈاؤن کو 9 اگست سے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہفتے کے روز ہونے والے فیصلے کے مطابق شادی کی تقریبات کھلی جگہوں پر کرنے ، اور 200 مہمانوں کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ ،ریسٹورانٹ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

 سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت کراچی سمیت حیدر آباد اور سکھر 9 اگست سے مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔ اس وقت سندھ میں کورونا کیسز کی شرح کم ہو کر 13 فیصد رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بنی گالہ عمران خان چوک کے قریب نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، 4 گرفتار

Related Posts