کے الیکٹرک کا رات کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کی فراہمی میں ناکامی کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے نظرثانی شدہ لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

 بجلی کی فراہمی میں درپیش دشواریوں کے باعث کے الیکٹرک نے نظرثانی شدہ لوڈشیڈنگ شیڈول کا اعلان کیا ہے، نظرثانی شدہ نیا شیڈول 1 جولائی 2022 سے نافذ العمل ہو گیا ہے، یہ اقدام ان صارفین کو رات کے اوقات میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے لیا گیا ہے جو زیادہ نقصان والے علاقوں میں موجود ہیں۔

بڑھتے درجہ حرارت اور ایندھن کی فراہمی میں کمی کے باعث کے الیکٹرک کے زیر خدمت علاقوں میں شارٹ فال جو 250-350 میگاواٹ ہوا کرتا تھا، بڑھ کر 450 سے 500 میگاواٹ ہوچکا ہے۔

بجلی کا شارٹ فال 24 گھنٹے ہونے کے باعث کے الیکٹرک کوبحالت مجبوری رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ جاری رکھنی پڑ رہی ہے کیوں کہ کے الیکٹرک کو ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں دشواری کا بھی سامنا ہے۔

گزشتہ سال کے الیکٹرک کو ایس ایس جی سی کی جانب سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی تھی اور اب کم ہوکر تقریباً 90 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے، نتیجتاً! کے الیکٹرک کے سسٹم میں سائٹ اور ایک کورنگی میں واقع دو پاور پلانٹس غیر فعال ہیں، جن کی مشترکہ پیداوار 200 میگاواٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیرف ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں حکومت پاکستان سے قابل وصول رقم کے الیکٹرک کو اپنے فیول سپلائرز کو مکمل ادائیگی کرنے کے قابل کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ادارہ سپلائرز سے مزید گیس کی فراہمی کے لیے مذاکرات کرپائے گا۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق یہ اقدم مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد لیا گیا ہے جس میں وزارت توانائی سندھ اور کمشنر کراچی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان مسائل کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بدقسمتی سے اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال ہونے کے ساتھ ساتھ گیس اور آر ایل این جی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر توانائی امتیاز شیخ کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے رات کی لوڈشیڈنگ کو مزید کم کرنے کے لیے اضافی بجلی اور گیس فراہم کروانے کا وعدہ کیا ہے، اس دوران ہم نے لوڈشیڈنگ کے اوقات کو صارفین کے درمیان دوبارہ تقسیم کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ “لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر عوام کے لیے دستیاب ہے، صارفین اپنا انفرادی شیڈول تلاش کرنے کے لیے اپنا اکاؤنٹ نمبر استعمال کر سکتے ہیں، کے الیکٹرک رجسٹرڈ صارفین کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے مطلع کررہا ہے”۔

ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ “اس کے ساتھ ہی کراچی کے صنعتی زونز اور اسٹریٹیجک فیڈرز بشمول اسٹریٹیجک جگہیں جیسے کراچی اینڈ سیوریج بورڈ اور کراچی ایرپورٹ کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے گی”۔

شہر بھر سے مظاہروں کی مختلف رپورٹس پر کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ “اس وقت ملک بجلی کی فراہمی کی صورتحال کے حوالے سےایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، جس سے کے الیکٹرک بھی متاثر ہے، ہم اپنے صارفین کو ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں جہاں ہم احتجاج کے حق کا احترام کرتے ہیں، وہیں ہم اپنے شہریوں سے امن برقرار رکھنے کی درخواست بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 دنوں کے دوران کے الیکٹرک کے مختلف دفاتر احتجاج کا نشانہ بنے ہیں، جس سے کے الیکٹرک کی شہر میں کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

شہر کو بجلی کی فراہمی کی تازہ ترین صورتحال کے الیکٹرک ترجمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں شیئر کی ہے جس کے مطابق “30 جون، 2022 کے الیکٹرک کی شہر میں اوسطا بجلی کی فراہمی تقریباً 2900 میگاواٹ رہی ۔

Related Posts