اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو وزیر اعظم کیخلاف مبینہ طور پر جھوٹی خبر پھیلانے پر دوسری بار نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کچھ روز قبل دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو 7 ستمبر کے روز تفتیش کیلئے طلب کیا تاہم دوسرا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ ملزم کے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش نہ ہونے کے باعث کیا گیا۔
ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث 2 دہشت گرد سکھر سے گرفتار