کابل ائیرپورٹ دھماکے، ہلاکتوں میں اضافہ، امریکا کا افغانستان میں داعش پرڈرون حملہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل ائیرپورٹ دھماکے، ہلاکتوں میں اضافہ، امریکا کا افغانستان میں داعش پرڈرون حملہ
کابل ائیرپورٹ دھماکے، ہلاکتوں میں اضافہ، امریکا کا افغانستان میں داعش پرڈرون حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، 170 افراد کے جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی جس پر امریکا نے افغانستان میں داعش پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 26 اور 27 اگست کی درمیانی شب کابل ائیرپورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے جن کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی، دھماکوں میں 13 امریکی فوجیوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی۔

اس حوالے سے افغان حکومت کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ داعش خراسان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔ گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا کابل ائیرپورٹ حملہ نہ بھولے گا، نہ معاف کرے گا۔

امریکی صدر کے احکامات کے تحت امریکی فوج نے افغان صوبے ننگر ہار میں داعش کے جنگجوؤں پر ڈرون حملہ کیا جس میں داعش خراسان کے منصوبہ ساز کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سنٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ ٹارگٹ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

سنٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ڈرون حملے میں عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ داعش خراسان کے منصوبہ ساز پر حملہ کیا گیا اور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر اسے ہلاک کردیا گیا۔ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: داعش افغانستان میں مزید تباہ کن حملے کرسکتی ہے،امریکی سینٹرل کمانڈ

Related Posts