پسنی کے قریب سرکی گاؤں سے مردہ وہیل کا جسم برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسنی کے قریب سرکی گاؤں سے مردہ وہیل کا جسم برآمد
پسنی کے قریب سرکی گاؤں سے مردہ وہیل کا جسم برآمد

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کلمت کھور، اورماڑہ اور پسنی کے قریب واقع گاؤں سرکی سے مردہ وہیل کا جسم برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکی میں ایک مردہ وہیل پائی گئی جو پاکستان میں موجود 3 بڑی وہیلز میں سے ایک ہے۔ مردہ وہیل کا نام بروڈس رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ میں فیس بک پر 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد

نابینا افراد کیلئے لیزر ٹیکنالوجی سے بنی چھڑی متعارف

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی وہیل گرم ترین علاقوں میں پائی جاتی ہے جس کے مردہ جسم پر کوئی نشان دریافت نہیں ہوا۔ مقامی ماہی گیروں نے اس کا پیٹ کاٹ کر عنبر نکالنے کی کوشش کی۔

تکنیکی اعتبار سے عنبر ایک خوشبو ہے جو پاکستان میں پائی جانے والی بڑی وہیلز میں نہیں پائی جاتی جو دنیا سے معدومیت کے خطرات سے دوچار ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے معدوم ہوجانے کے خطرے کا شکار بڑی وہیلز 2 رہ گئی ہیں۔ اس نایاب وہیل کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل تحفظِ حیوانات کی بین الاقوامی تنظیم ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے آج دنیا بھر میں منائے جانے والے برفانی چیتے کے عالمی دن کے موقعے پر نایاب ویڈیو جاری کردی۔ 

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے برفانی چیتے کے عالمی دن پر خنجراب نیشنل پارک کے محفوظ مقام دیہنالہ میں برفانی چیتےکے2 بچوں کی موجودگی کے نایاب مناظرجاری کئے جبکہ قراقرم کی حدود میں مقامی افراد نے برفانی چیتوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

مزید پڑھیں: برفانی چیتے کا عالمی دن، نایاب ویڈیو جاری کردی گئی

Related Posts