دانیہ کا ٹوئٹر پر اکاؤنٹ، پروفائل امیج میں عامر لیاقت اور اپنی تصویر لگالی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
دانیہ کا ٹوئٹر پر اکاؤنٹ، پروفائل امیج میں عامر لیاقت اور اپنی تصویر لگالی
دانیہ کا ٹوئٹر پر اکاؤنٹ، پروفائل امیج میں عامر لیاقت اور اپنی تصویر لگالی

معروف ٹی وی میزبان و سیاستدان عامر لیاقت حسین مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے بھی ٹوئٹر جوائن کرلیا۔

دانیہ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اُنہوں نے اپنا اکاؤنٹ دانیہ ملک آفیشل کے نام سے بنایا جس کے پروفائل امیج میں عامر لیاقت حسین اور اپنی تصویر لگائی ہے۔

دانیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے کور فوٹو میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ لی گئی تصویر لگائی ہے۔

اُنہوں نے یہ اکاؤنٹ رواں سال جنوری میں بنایا تھا لیکن وہ اس کا استعمال نہیں کر رہی تھیں، جبکہ اب دانیہ نے اپنے اکاؤنٹ کا پروفائل امیج تبدیل کر کے اسے بحال کر دیا ہے۔

دانیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بائیو میں لکھا ہے کہ اللّٰہ سے ڈر اور توبہ توبہ کر۔

دانیہ کو ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 736 صارفین نے فالو کیا ہوا ہے تاہم دانیہ نے کسی کو فالو نہیں کیا ہے۔

واضح رہے دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست عدالت میں جمع کرائی ہوئی ہے جس کی سماعت 28 جولائی کو ہوگی جبکہ دوسری جانب عامر لیاقت کی بیٹی اور سابقہ اہلیہ بشریٰ کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں تحریری شکایت جمع کرائی گئی ہے۔

Related Posts