وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں 12 دانش اسکول بنانے کا اعلان کردیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں 12 دانش اسکول بنانے کا اعلان کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں 12 دانش اسکول بنانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے جنوبی پنجاب میں پسماندہ بچوں کے لیے بطور وزیر اعلیٰ قائم کیے گئے دانش سکول سسٹم کو اب بلوچستان تک بڑھا دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کے دورے کی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ میں لکھاکہ اپنے دورے کے دوران انہوں نے صحبت پور میں زیر تعلیم ذہین طلباء سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کچھ معیاری وقت گزارا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد علاقے کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں یہ باور کرانا تھا کہ وہ اور حکومت اُن کی بحالی کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بلوچستان میں 12 دانش سکول قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

دانش سکول پنجاب میں مفت تعلیم دینے والے سکول ہیں۔ اس اسکول میں سالانہ 110 طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے جن میں 10 ایسےطلباء ہوتے ہیں جو کہ فیس دیتے ہیں جبکہ 100 کو میرٹ پر داخلہ ملتا ہے اور انھیں مفت تعلیم دی جاتی ہے، ان اسکولوں کا منصوبہ 2010 میں شروع کیا گیا تھا۔