پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز 400 سے کم، مزید 8 پاکستانی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز 400 سے کم، مزید 8 پاکستانی جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز 400 سے کم، مزید 8 پاکستانی جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 80ہزار28 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 984 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے330نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  8مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک20 لاکھ21ہزار 196ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد11 ہزار 26 ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  1 ہزار 38 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ21ہزار486، پنجاب میں 93ہزار 197، خیبرپختونخوا میں 34ہزار223، بلوچستان میں 11ہزار 774، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 93، گلگت بلتستان میں2 ہزار 180جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 76کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 224افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 148افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار202،آزاد کشمیر میں 54، گلگت بلتستان میں 55، اسلام آباد میں165جبکہ بلوچستان میں 136افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی خوش آئند ، احتیاط ضروری ہے

Related Posts