اربوں کا منصوبہ، سی ٹی ڈی کو عالمی طرز پر اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔آئی جی سندھ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی کراچی بھر کے پولیس افسران سے اہم میٹنگ
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی کراچی بھر کے پولیس افسران سے اہم میٹنگ

کراچی: صوبائی حکومت نے سی ٹی ڈی سندھ کو عالمی طرز پر اپ گریڈ کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن کیلئے کام فوری شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سی ٹی ڈی سندھ کی اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی اپ گریڈیشن کا پہلا مرحلہ 3 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وسط ایشیائی ممالک کا سربراہی اجلاس پاکستان میں ہوگا۔وزیر اعظم

پہلے مرحلے میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو محفوظ اور عالمی اداروں کے ہم آہنگ بنایا جائے گا جس میں جدید ترین سافٹ وئیر کی خریداری اور ماہر آئی ٹی انجینئرز کی خدمات حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی افسران کی فول پروف سکیورٹی کے پیشِ نظر بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جارہی ہیں۔ سی ٹی ڈی دفاتر کو حتی الامکان طور پر دہشت گردی سے محفوظ بنانے کیلئے انتہائی مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

منصوبے کے تحت ہر عہدے کے افسران و ملازمین کی رہائش گاہوں کو بھی فول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔ کراچی سمیت تمام سی ٹی ڈی دفاتر کیلئے مخصوص کمپلیکس بنائے جارہے ہیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی تھانے، دفاتر، ملازمین کی رہائش گاہیں بھی کمپلیکس کے اندر ہوں گی۔ بہت حد تک کام ہوچکا، مزید پیشرفت تیزی سے جاری ہے۔ 

Related Posts