پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،9مبینہ دہشتگردوں کوگرفتارکرلیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:سی ٹی ڈی نے کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنےسے قبل ہی کارروائیاں کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا،جنہیں تفتیش کیلئےنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں 42 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئےگئے اس دوران 45 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی اور9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ، جن کے قبضےسے رودی مواد، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹر اور کیش بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے کاکہناہےکہ لاہور سے خاتون سمیت4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کئے گئے ،جن میں سبحان اللہ، لقمان شاہ اور جام داد شامل ہیں جبکہ سرتاج الیاس،محمد وصل،،ندیم الحسن،محران علوی اور خاتون ایمن ماریہ بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں ، ان تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی دھماکےمیں زخمی ایم این اےعالمگیرخان کےوالدانتقال کرگئے

دوسری جانب پولیس کاکہناہےکہ مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے 2 عدد ایس ایم جی، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 عدد میگزین اور کارتوس سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے  جبکہ یہ تمام دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔

Related Posts