شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 7 مبینہ دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سے مقابلے کے دوران 7 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ ملزمان دہشت گردی میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سی آئی اے پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، انتہائی مطلوب شوٹر ہلاک

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سنگین مقدمات میں مطلوب اور سکیورٹی فورسز، پولیس پر ہینڈ گرنیڈ حملوں کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

قبل ازیں لاہور میں سی آئی اے پولیس سے فائرنگ کےتبادلے میں انتہائی مطلوب شوٹر ہلاک ہوگیا۔ اقبال ٹاؤن پولیس  کا کہنا تھا کہ شوٹر کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔

 پولیس ٹیم نے انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب مجرم عمر گجر کو ہلاک کردیا جبکہ ملزم شہباز شوٹنگ گینگ کا رکن بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 2 ماہ قبل فیصل بٹ نامی شہری کو قتل کردیا تھا۔

Related Posts