کمسن بچوں پر بدترین تشدد کرنے والا بے رحم چچا گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے رحم چچا کی جانب سے کمسن بھتیجے بھتیجیوں پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے صفدر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کراچی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزم صفدر حسین نے چند ہفتے قبل کم سن بہن بھائیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، کمسن بچے اسکول یونیفارم میں روتے رہے لیکن ملزم کو رحم نہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

تین سالہ بچہ ماں کیخلاف شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ بچوں کو تحویل میں لے کر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے بلوچ کالونی تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر سے 100، 50 روپے اٹھانے پر بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ چند ہفتے پرانا ہے تاہم آج ویڈیو وائرل ہوتے ہی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچوں پر جب تشدد کیا گیا تو والدین موجود نہیں تھے، بچوں کی والدہ پنجاب میں تھیں۔ بچوں کی رہائش کراچی کے علاقے رحمان کالونی سیکٹر اے کی ہے۔

Related Posts