ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے پرتنقید، ملائیکہ اروڑا کا ردِ عمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے پرتنقید، ملائیکہ اروڑا کا ردِ عمل سامنے آگیا
ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے پرتنقید، ملائیکہ اروڑا کا ردِ عمل سامنے آگیا

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں، جبکہ تنقید کرنے والوں کو اداکارہ کی جانب سے سخت جواب دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی اداکارہ کے نئے ڈیجیٹل شو ’موونگ اِن ود ملائیکہ‘ کی پہلی قسط میں معروف ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان ان کی مہمان بنیں۔

شو کے دوران ارکن کپور کو ڈیٹ کرنے سے متعلق انہوں نے کھل کر بات کی، اُن کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ پر ٹرول کرتے ہیں کہ میں اپنے سے چھوٹے لڑکے سے تعلقات قائم کئے ہوئے ہوں، لوگ کہتے ہیں میں اس کی زندگی خراب کررہی ہوں مگر ایسا نہیں ہے۔

ملائیکہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک بالغ مرد ہے، اگر مرد خود سے چھوٹی عمر کی لڑکی کو ڈیٹ کرے تو لوگوں کو مسائل ہیں جب کہ کوئی عورت کسی کم عمر لڑکے سے تعلقات قائم کرے تو اسے غلط کہا جاتا ہے، یہ ناانصافی ہے۔

مزید پڑھیں:ارباز خان سے شادی اور طلاق کی کیا وجہ تھی؟ ملائیکہ اروڑا نے خاموشی توڑ دی

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسے کسی گلی سے کھیلتے ہوئے نہیں پکڑا، ارجن کوئی اسکول جاتا بچہ نہیں ہے جو میری وجہ سے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے پارہا اور میں نے اسے کہا ہے کہ آجاؤ میرے ساتھ، یا وہ میرے لیے اپنی کلاسز چھوڑ رہا ہو۔

Related Posts