پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی شادی کے گھر میں ڈکیتی، دلہن کی عزت بھی لوٹ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Criminals dressed as policemen loot house hosting wedding, assault bride

شجاع آباد: ملتان کے ضلع شجاع آباد میں شادی کے گھر میں ڈکیتی ،پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان کی دلہن سے اجتماعی زیادتی ،پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کے مطابق شجاع آبادکے علاقے موچی پورہ میں شادی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں  4 مسلح ڈاکو 5 تولے سونا اور سوا لاکھ نقدی لوٹ کرفرارہوگئے تاہم واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے دلہا پر تشدد کیا ، دلہن کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔

مزید پڑھیں:فیصل آباد میں مسیحی بچی سے اجتماعی زیادتی، کلمہ پڑھنے سے انکار پر انسانیت سوز تشدد

اہل خانہ کاکہنا ہے کہ گزشتہ رات دلہا گیلے وال کے علاقے سے دلہن بیاہ کر لایا تھا ، رات گئے مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر واردات کی ،تین ڈاکو پولیس کی وردی میں تھے ،مسلح ڈاکوؤں نے 2گھنٹے تک اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کررکھا ۔

پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں،دلہا اور دلہن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ، میڈیکل ٹیسٹ اور مزید تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Related Posts