لاہور قلندر کے آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک پی ایس ایل کیلئے کراچی پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور قلندر کے آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک پی ایس ایل کیلئے کراچی پہنچ گئے
لاہور قلندر کے آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک پی ایس ایل کیلئے کراچی پہنچ گئے

کراچی:پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے باقی میچز کیلئے لاہور قلندر کے آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کراچی پہنچ گئے ہیں۔

بین ڈنک سے قبل جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈین ویلاس اور کیمرون ڈیلپورٹ، انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود، روی بوپارا اور ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن کراچی پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی پہنچنے والے کرکٹرز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز منگل کو پریکٹس سیشن کریں گی۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ کے دوران گراؤنڈ میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی، میچز خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

Related Posts