بھارت، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آگرہ: بھارت میں رواں برس کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی مغل آگرہ میں تاج محل کے سامنے پہنچ گئی جبکہ ورلڈ کپ کا آغاز اکتوبر کے دوران ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرافی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شائقینِ کرکٹ کو آگہی دی کہ ورلڈ کپ کے انعقاد میں 50 روز کا وقت باقی رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وہاب ریاض کا عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت پہلی بار ورلڈ کپ کے تمام میچز کا میزبان بنایا گیا ہے جہاں 10 مقامات پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ کپ کا آغاز اکتوبر میں ہونے والا ہے۔

عالمی کپ کے میچز اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھنے کیلئے 25 اگست سے ٹکٹس خریدے جاسکیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین 14اکتوبر کو ایونٹ کا پہلا میچ ہوگا جس کیلئے ٹکٹس 3ستمبر سے خریدے جاسکتے ہیں۔

Image
(فوٹو: آئی سی سی)

اب تک بین الاقوامی سطح پر 12 ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ منعقد کیے جاچکے ہیں جن میں سے 1975 اور 1979 کا ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز، 1983 کا بھارت، 1987 کا آسٹریلیا، 1992 کا پاکستان جبکہ 1996 کا ورلڈ کپ سری لنکا نے جیتا۔

بعد ازاں 1999 اور 2003 کے ساتھ ساتھ 2007 کا ورلڈ کپ بھی آسٹریلیا نے جیتا، 2011 میں بھارت نے دوسری بار ورلڈ کپ جیتا جبکہ آسٹریلیا نے 2015 میں ایک بار پھر ورلڈ کپ اپنے نام کیا جبکہ 2019 میں اب تک کا آخری ورلڈ کپ انگلینڈ نے جیتا ہے۔

Related Posts