بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر کی جانب سے تعریف، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر کی جانب سے تعریف، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر کی جانب سے تعریف، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

لیڈز:انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ کی جانب سے تعریف کیئے جانے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔

ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے ایک پیغام میں انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل نے بابر اعظم کا نام لکھا تھا اور اس کے ساتھ حیرانی اور تالیاں بجانے کی ایموجی کا استعمال بھی کیا تھا۔

اُن کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔کوئی انہیں مستقبل کی قومی بھابھی قرار دے رہا ہے، کسی نے ڈینیئل کے نام کے ساتھ بابر اعظم کا نام جوڑ دیا تو کسی نے بابر اعظم کو شادی کی مبارک باد دیدی۔

ایک صارف نے لکھا کہ لگتا ہے خاتون آپ بابر اعظم کے عشق میں مبتلا ہو گئی ہیں ایک صارف نے کہا کہ ڈینیئل کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ پر 5 یا 6 ہزار لائکس آتے تھے تاہم بابر اعظم کے نام کے ٹوئٹ پر انہیں اب تک 26 ہزار لائیکس آچکے ہیں۔

یہ بابر اعظم کے نام کا ہی کمال ہے۔واضح رہے کہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے ہوم ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے،شاہین آفریدی

واضح رہے کہ اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد رضوان کے ساتھ انہوں نے 150 رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی۔

Related Posts