اسلام آباد:سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپراکوبجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواست کی گئی ہے،جس کے بعدبجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہرکیاجارہاہے۔
نیپراسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 29دسمبر کوسماعت کرےگاجس کے بعد اگر (سی پی پی اے) کی درخواست منظور کی جاتی ہے تو اس صورت میں صارفین پر 40ارب روپے سے زائدکابوجھ پڑےگا۔
سی پی پی اے نےبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی، جس میں بتایا گیا کہ نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ گزشتہ ماہ بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب رہی اورڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ترین بجلی پیداہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک نے پاکستان کو 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جاری کرنیکی منظوری دیدی