قومی کرکٹ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر، ٹیم نیوزی لینڈ کیلئے کل روانہ ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر، ٹیم نیوزی لینڈ کیلئے کل روانہ ہوگی
قومی کرکٹ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر، ٹیم نیوزی لینڈ کیلئے کل روانہ ہوگی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہو گئے، تمام کھلاڑیوں کی رپورٹس کے نتائج منفی آئے، دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے روانگی کل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے کل روانہ ہوگی جس سے قبل کھلاڑیوں کو 2 ہفتے آئسولیشن میں گزارنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔پی سی بی

نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، پاک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جو نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کا حصہ ہوں گے۔

 دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے اوپنرز میں عابد علی، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود اور ذیشان ملک شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

Related Posts