پنجاب میں لاک ڈاؤن میں مزید 15روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19: Punjab govt extends lockdown for another 15 days

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں عائد کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں مزید 15روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک پیرتاجمعہ کھلے رہیں گے ۔

وزارتِ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن میں پندرہ روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا جو کہ 30جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے،شادی ہال،ریسٹورنٹ، پارک اورسینما ہال بدستور بند رہیں گے، سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیلوں کے لئے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، پیرتاجمعہ کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ اتوار سخت لاک ڈاؤن ہوگا، میڈیکل اسٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور،زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 53 ہزار604 افراد متاثر، 5 ہزار 320 جاں بحق

اس سے قبل 30 جون کو پنجاب حکومت نے لاک ڈان میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے 15 جولائی تک کے لیے لاک ڈان نافذ کیا تھا۔

Related Posts