جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 20 کروڑ 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 42 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 20کروڑ 10لاکھ 8 ہزار 826 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 42لاکھ 70 ہزار 245افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 94 ہزار 47افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 57 لاکھ 23 ہزار31 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 56 لاکھ 28 ہزار 984مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 18 کروڑ 10لاکھ 15ہزار 550 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 61 لاکھ 76 ہزار 471 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 18 لاکھ 12 ہزار 114 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 31 ہزار299 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 26 ہزار321 افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 26 ہزار 533 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 59 ہزار715 انتقال کر گئے۔
قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 5ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 60 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 10 لاکھ 53 ہزار 660 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 23 ہزار 635 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 462ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 78 ہزار 190 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 06 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 5 ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ، 60مزید شہری جاں بحق