دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 17لاکھ افراد متاثر، 42لاکھ 80ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 17لاکھ افراد متاثر، 42لاکھ 80ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 17لاکھ افراد متاثر، 42لاکھ 80ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 20 کروڑ 17 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 42 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 20کروڑ 17لاکھ 22 ہزار 376 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 42لاکھ 80 ہزار 663افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کورونا کے باعث طلبہ کو پروموٹ کرنا مسئلے کا حل ہے؟

وائرس سے متاثرہ 94 ہزار 743افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 64 ہزار144 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 58 لاکھ 69 ہزار 401مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 18 کروڑ 14لاکھ 77ہزار 569 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 63 لاکھ 1 ہزار 744 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 18 لاکھ 56 ہزار 757 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 31 ہزار879 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 26 ہزار785  افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 66ہزار 587 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 60ہزار801 انتقال کر گئے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 10 لاکھ 58 ہزار 405 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 702 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 67 مزید شہری انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 981 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 63 لاکھ 36 ہزار 171 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 18 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 10لاکھ 58ہزار افراد متاثر، 23ہزار702جاں بحق

Related Posts