دُنیا بھر میں کورونا سے 19 کروڑ 17لاکھ افراد متاثر، 41 لاکھ13 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 19 کروڑ 17لاکھ افراد متاثر، 41 لاکھ13 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 19 کروڑ 17لاکھ افراد متاثر، 41 لاکھ13 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 19 کروڑ 17لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 41 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 19کروڑ 17لاکھ 33 ہزار 410 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 41لاکھ 13 ہزار 54 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 81ہزار 121 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 30لاکھ 34ہزار845ہے۔وائرس کے1 کروڑ 29لاکھ 53ہزار 724مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 17 کروڑ 45لاکھ 85ہزار 511افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 50لاکھ 18ہزار 600افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 11لاکھ 74 ہزار 322افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 24 ہزار983افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 14ہزار 513افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 93لاکھ 91ہزار 845افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 42ہزار877انتقال کر گئے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں ہوئیں۔ کورونا کے 10 لاکھ مریض 235دن میں دم توڑ گئے۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 37 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس کے باعث مجموعی طور پر 22 ہزار 848 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رپورٹ کیے گئے کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872ہوگئی ۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار282 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 25 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

Related Posts