جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 38 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ 38لاکھ 59ہزار209افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 27 لاکھ 27ہزار 680 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے90ہزار188فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 13لاکھ 47ہزار164 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 9 کروڑ 97لاکھ 84ہزار365افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 12لاکھ 56ہزار976 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا، برازیل، بھارت، روس، برطانیہ، فرانس، اٹلی، اسپین، ترکی، جرمنی، کولمبیا، ارجنٹینا، میکسیکو اور پولینڈ شامل ہیں جبکہ کورونا نے ایران، یوکرین اور جنوبی افریقہ کو بھی بری طرح متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، 1780 نئے کیسز رپورٹ