جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 11کروڑ 22لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 24 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 11کروڑ22 لاکھ 61ہزار 327 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 24 لاکھ 85 ہزار364 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 93 ہزار248فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19لاکھ 89ہزار363 رہ گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 8 کروڑ77لاکھ 86ہزار600افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 18 لاکھ 96ہزار115 افراد کورونا کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 41 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک کورونا سے 5 لاکھ 73 ہزار 384 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 12 ہزار 658 شہری زندگی کی بازی ہار گئے، 1 ہزار 616 افراد کی حالت تشویشناک ہو گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 41 مزید شہری جاں بحق