دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 89 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 24ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 89 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 24ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 89 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 24ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 89 لاکھ افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس سے متاثرہ 9 لاکھ  24 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 89 لاکھ 40 ہزار 223افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ24ہزار569) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ60 ہزار 890فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد72لاکھ8ہزار 533ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2کروڑ8 لاکھ 7ہزار121 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں کولمبیا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

کولمبیا کے بعد میکسیکو، جنوبی افریقہ اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کورونا کے بعد معاشی بحالی میں اہم ہوگا۔وزیرِ خارجہ

Related Posts