اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 4 لاکھ 29 ہزار 280 افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 603 جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 138 افراد کو متاثر کیا جبکہ 56 مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 59 لاکھ 6 ہزار146 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 202 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 46 ہزار376 ہو گئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 89ہزار687 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 50ہزار762، پنجاب میں 1 لاکھ 25 ہزار250 جبکہ اسلام آباد میں 33 ہزار695 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
بلوچستان میں 17ہزار604، آزاد کشمیر میں 7 ہزار517 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 765افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔
پنجاب میں 3 ہزار265، سندھ میں 3 ہزار99، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار439، اسلام آباد میں 348، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 171جبکہ آزاد کشمیر میں 183 کورونا میں مبتلا افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 15 لاکھ 75ہزارافراد ہلاک