اسلام آباد:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 832 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 27 ہزار 895 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 736 افرا جاں بحق ہو گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 390 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 491 ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 42 لاکھ 64 ہزار 53 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 724 ٹیسٹ ہوئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 43 ہزار 526 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 15 جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار677 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
بلوچستان میں 15 ہزار 801، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 788 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 167 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔
سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 ہزار 598 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار 335 جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 269 افراد جاں بحق ہوئے۔
اسلام آباد میں 210، گلگت بلتستان میں 90، بلوچستان میں 148 جبکہ آزاد کشمیر میں 86 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے شکار افراد کا ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا انکشاف