دُنیا بھر میں کورونا سے 51کروڑ 66لاکھ افراد متاثر، 62لاکھ 75ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 51کروڑ 66لاکھ افراد متاثر، 62لاکھ 75ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 51کروڑ 66لاکھ افراد متاثر، 62لاکھ 75ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 51 کروڑ 66 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 62لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 51کروڑ66لاکھ 86 ہزار134 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 62لاکھ 75 ہزار52 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ، 105 مریضوں کی حالت تشویشناک

وائرس سے متاثرہ 40ہزار 53افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 3 کروڑ 90لاکھ  49 ہزار 979 ہو گئی۔ وائرس کے3 کروڑ  90 لاکھ 9 ہزار 926 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 47کروڑ 13لاکھ 61ہزار103افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 8 کروڑ 35لاکھ  34 ہزار 60 افراد امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 30لاکھ 98ہزار 743افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 10لاکھ 24 ہزار386افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 24ہزار24شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 3 کروڑ5 لاکھ 43 ہزار908افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 64ہزار143لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، جرمنی پانچویں، برطانیہ چھٹے، روس 7ویں، جنوبی کوریا 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ ترکی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts