پاکستان میں کورونا کے2ہزار 662 نئے کیسز رپورٹ، 29مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے2ہزار 662 نئے کیسز رپورٹ، 29مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے2ہزار 662 نئے کیسز رپورٹ، 29مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 662 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 29شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 86ہزار 361افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 801شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات 9لاکھ سے تجاوز کرگئیں

کورونا اور بڑھتی مہنگائی، کینو پراسیسنگ کی 100 فیکٹریاں بند ہوگئیں

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 47ہزار307ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ57 لاکھ 99ہزار168ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5.62فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 566مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  4 ہزار 293افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 79 ہزار921 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 76 ہزار 639ہیں جبکہ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 95 ہزار 430افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 363جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 58ہزار826کیسز اور 7 ہزار 980اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 10 ہزار 726افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 130انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 35 ہزار 96 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 371 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 41ہزار 978افراد کورونا سے متاثر اور 769جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 193کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 33ہزار 112شہری کورونا سے متاثر جبکہ 999 انتقال کر گئے۔

Related Posts