پاکستان میں کورونا کے 708نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 708نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 708نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 2 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 97ہزار 235افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 943شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا

پاکستان میں ذیابطیس کے باعث3 لاکھ سے زائد افراد کی ٹانگیں کٹنے کا خطرہ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45ہزار643ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ35 لاکھ 14ہزار774 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.55فیصد رہی جبکہ 632مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  144افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار168  جبکہ کورونا کے فعال کیسز 10 ہزار 184 اور شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 74جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 82 ہزار 826کیسز اور 7 ہزار 673اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 81 ہزار 469افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 933انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 644 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 364 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 667افراد کورونا سے متاثر اور 746انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 755شہری کورونا سے متاثر جبکہ 967 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts