پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 25 ہزار 602 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 15 ہزار 501 شہری انتقال کر گئے۔کورونا کے4 ہزار 201 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے۔
صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 69 ہزار 126افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 50ہزار 459جبکہ خیبر پختونخوا میں 99ہزار 595افراد وائرس کا شکار ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا سے 66ہزار 380افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 20ہزار 321، آزاد کشمیر میں 14ہزار 594جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے 5 ہزار 127افراد متاثر ہوئے۔
پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 6 ہزار 988افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 651جبکہ بلوچستان میں 215افراد جاں بحق ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 403افراد انتقال کر گئے۔ گلگت بلتستان میں 103 جبکہ اسلام آباد میں 611افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 75ہزار 266ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی چوتھی لہر،ایران کے 31میں سے 23صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ