اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 6 لاکھ 30 ہزار 471 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 13 ہزار 863 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 20 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 2 ہزار 423افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43ہزار 498ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 98لاکھ 17ہزار 491ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 686افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 83ہزار 538ہو گئی۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار70 ہو گئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 لاکھ 63ہزار290افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 99ہزار40 جبکہ خیبر پختونخوا میں 80ہزار 37افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔
بلوچستان میں 19 ہزار342، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972،اسلام آباد میں 52ہزار 86 جبکہ آزاد کشمیر میں 11ہزار 704افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں۔
پنجاب میں 5 ہزار 982افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 215، بلوچستان میں 203، اسلام آباد میں 545، آزاد کشمیر میں 336جبکہ گلگت بلتستان میں 103افراد انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناکے باعث اسپتال میں زیرعلاج افراد میں فالج کا خطرہ بڑھنے لگا