جنیوا: اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دُنیا بھر میں 375 ارب ڈالر ماہانہ کا نقصان ہورہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہر ماہ 375 ارب روپے کا خسارہ جاری ہے جبکہ کروڑوں ملازمتیں بھی خطرے میں ہیں۔
پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک 50 کروڑ افراد ملازمتوں سے محروم ہو گئے۔ دُنیا کے تمام ممالک اور ہمارے شراکت دار کورونا وائرس کے خلاف آگے بڑھیں اور ہمارا ساتھ دیں۔
اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اگلے 3 ماہ کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام اور معیشتوں کو وائرس سے پہنچنے والے نقصان پر مالی امداد کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا تاکہ دُنیا اِس عالمی بحران سے نکلے۔
#COVID19 is costing the global economy $375 billion a month. 500 million jobs have been lost since the crisis started.
I call on all countries & partners to significantly step up in the next 3 months to provide new & additional resources behind a global response.
— António Guterres (@antonioguterres) October 3, 2020