معروف اداکارہ کرٹنی کاکس اور مشہور گلوکار ایڈ شیرن نے حال ہی میں مزاحیہ جملوں سے بھرپور فرینڈز کے روایتی رقص کی یاد تازہ کی ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کرٹنی کاکس نے اپنے پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایڈ شیرن کے ہمراہ روایتی رقص کرتی نظر آئیں جس سے مراد روٹین ڈانس ہے جو راس اور مونیکا نامی کرداروں نے فرینڈز کی ایک قسط میں کیا تھا۔
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ کرٹنی کاکس نے کہا کہ میں ایک دوست کے ساتھ روایتی رقص کر رہی ہوں جبکہ گزشتہ ہفتے ایچ بی او میکس نے جینیفر آنسٹن، کرٹنی کاکس، لیزا کڈرو، میٹ لیبلانک اور دیگر فنکاروں کے ہرماہ فرینڈز ری یونین اسپیشل پیش کیا۔
وارنر بروس کے اسٹیج 24 پر کامیڈی سیریز کی حقیقی کاسٹ ایک ہی جگہ اکٹھی ہوئی اور سیریز سے متعلق اپنے اپنے تجربات بیان کیے، جس کا اسکرپٹ پہلے سے تحریر کیا گیا نہیں تھا۔قبل ازیں سیریز میں رقص کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=ISCrrkSg8Zw
فرینڈز ری یونین شو کے ڈائریکٹر بین ونسٹو کے مطابق روٹین کے نام سے جو رقص پیش کیا گیا، وہ خاص قسط کا حصہ نہیں بنایا گیا کیونکہ ڈائریکٹر نے کرٹنی کاکس اور شوئمر سے رقص کے متعلق ایک سوال کیا تھا۔
بین ونسٹو نے کہا کہ روایتی رقص پہلی بار کرنے والے دونوں فنکاروں سے پوچھا گیا کہ کیا آپ یہ دوبارہ کرنا پسند کریں گے؟ جس پر دونوں نے کہا کہ ہمیں دوبارہ اس رقص پر مجبور نہ کیا جائے جبکہ مجھے یہ علم نہیں تھا کہ 20 سال بعد یہ رقص ایک بار پھر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل شوخ و شگفتہ جملوں سے بھرپور سٹ کام فرینڈز ری یونین کی پرومو ویڈیو میں میتھیو پیری کی انٹری سے مداحوں میں معروف اداکار کی صحت سے متعلق تشویش پیدا ہو گئی۔
ہالی ووڈ اداکار میتھیو پیری کی فرینڈز ری یونین کے پرومو میں آمد کے بعد رواں ماہ 22 مئی سے قبل ریلیز کی گئی ویڈیو میں ان کی بظاہر غیر واضح گفتگو اور آہستگی سے بات کرنے کا انداز تشویش کی نظر سے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: فرینڈز ری یونین ویڈیو میں میتھیو پیری کی انٹری، مداحوں میں تشویش پھیل گئی