احتساب عدالت نے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احتساب عدالت نے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کر لیا
احتساب عدالت نے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کر لیا

لاہور: احتساب عدالت  نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو یکم جولائی کو رمضان شوگر مل کیس کی سماعت کیلئے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران احتساب عدالت لاہور نے ایک تحریری حکم نامہ جاری کیا جبکہ معزز جج امجد نذیر چوہدری یکم جولائی کو کیس کی سماعت کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کواس سے قبل  بیان دینے کیلئے طلب کیا گیا تاہم انہوں نے حاضر نہ ہونے کا فیصلہ کیا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ انہیں کورونا وائرس لاحق ہوچکا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبا زشریف کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کیا ہوا ہے جبکہ وکیلِ صفائی نے عدالت سے درخواست کی کہ سماعت کو 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کیاجائے۔

عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کے ملزم شہباز شریف کو حکم دیا کہ وہ یکم جولائی کو مقدمے کی سماعت کیلئے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور اپنی صفائی پیش کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

قبل ازیں سابق وفاقی وزراء احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کے ساتھ ساتھ دیگر ن لیگی رہنما بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جس کے بعد گزشتہ روز شہباز شریف کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

Related Posts