عدالت نے 2 مقدمات میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو بری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: عزیز بلوچ کے خلاف 2 مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے 2 مقدمات میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو بری قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرغنہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے دونوں مقدمات کلری تھانے میں درج تھے۔ جوڈیشل کمپلیکس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے دونوں مقدمات سے متعلق دی گئی درخواست کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے دونوں مقدمات میں سرغنہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔ ملزم عزیر بلوچ کے وکیل نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں مقدمات میں 3 ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ بری ہونے والے دیگر تین ملزمان میں طارق سیاپا، سعید پٹھان اور عمر کچھی شامل ہیں۔ عزیر بلوچ کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمر کچھی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات 2009 اور 2007میں درج ہوئے۔ 

یا رہے کہ اِس سے قبل لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بناء پر ایک اور مقدمے میں بری کردیا گیا، ملزم کی 9 مقدمات سے بریت کے بعد رہائی کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔

عدالت نے ‏یکم مارچ 2021ء کو لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف تھانے پر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد کی بناء پر عذیر بلوچ کو بری کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پولیس کو شواہد ملے نہ گواہ، عزیر بلوچ ایک اور مقدمہ میں بری

Related Posts