لاہور میں نامعلوم حملہ آوروں نے میاں بیوی کو سرعام گولیاں مارکرقتل کردیا، بیٹازخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police demanded Rs 500,000 for the theft of a car parked outside the house of a Hyderabad resident

لاہور: نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو ہلاک اور بیٹے کو زخمی کردیا، پولیس چیف نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق جوڑے کی شناخت سلامت علی اور زبیدہ جبکہ زخمی کی شناخت امجد سلامت کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی

کیپٹل سٹی پولیس چیف لاہور فیاض احمد نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:لاہورمیں ملزمان نےگن پوائنٹ پرطالبہ کو اجتماعی زیادتی نشانہ بناڈالا

اس سے قبل لاہور کے فیکٹری ایریا سے 4 کمسن بہنوں کو مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیاتھا۔اطلاعات کے مطابق اغواء ہونیوالی بہنوں کے عمریں 2، 8،10 اور 14 سال ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن کی ہدایت پر بچیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔

اس سے قبل سی آئی اے اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ہنجروال سے اغوا ہونیوالی 4بچیوں کوساہیوال سے بازیاب کرالیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چاروں بچیاں سہانے مستقبل کے لیے گھر چھوڑ کر گئی تھیں، سوتیلی بہنیں کنزہ اور انعم اپنے باپ عرفان کے پاس رہتی تھیں۔

Related Posts