بلوچستان میں جوڑے کا قتل: 11 ملزمان گرفتار، جرگہ کروانے والا سردار بھی پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Couple Killed in Balochistan: 11 Arrested, Tribal Chief Who Held Jirga Also Detained Ask ChatGPT
ONLINE/ FILE PHOTO

بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے دوہرے قتل کے ہولناک واقعے کی تفتیش میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،پولیس نے اب تک 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کوئٹہ پولیس نے ڈیگاری کے علاقے میں ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ساتکزئی ہاؤس پر چھاپہ مارا اور ساتکزئی قبائل کے سربراہ سردار شیر باز ساتکزئی کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا ہے۔

یہ واقعہ عید الاضحی سے کچھ دن قبل پیش آیا تھا جب ایک جوڑے کو غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا اور اس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

سردار شیر باز ساتکزئی کی گرفتاری پر بلوچستان کے روایتی قبائلی نظام میں ہلچل مچ گئی ہے۔

سراوان کے متعدد سرداروں نے اس گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی بھرپور مذمت کی ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے قبائلی جرگہ بلانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی ہے کہ اب تک 11 افراد گرفتار ہو چکے ہیں اور آپریشن بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، انصاف ضرور ملے گا، اور جو بھی اس گھناونے جرم میں ملوث ہے، اُسے قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست نے اس واقعے پر ازخود نوٹس لیا ہے اور مقدمہ انسدادِ دہشتگردی قوانین کے تحت درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل سنجیدگی کے ساتھ کارروائی کریں اور کسی بھی بااثر شخص کو رعایت نہ دی جائے۔

حکومتی ترجمان شاہد رند نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انٹیلی جنس اور سیکورٹی ادارے واقعے کی اصل جگہ اور حقائق جاننے کے لیے سرگرم ہیں اور یہ کیس حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہے۔

Related Posts