جعلی نوٹوں سے دکانداروں کو چونا لگاتے رہے؛ ایبٹ آباد میں جعلساز جوڑا گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

ایبٹ آباد پولیس نے سیاحوں کا روپ دھار کر مقامی تاجروں کو جعلی کرنسی تھمانے والے ایک جوڑے کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ 36 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق کارروائی ضلع پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر طفیل کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی جو سیاحتی مقامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔

چھاپہ چانگلہ گلی کے ایس ایچ او زبیر خان کی قیادت میں مقامی دکانداروں کی شکایات پر مارا گیا، جنہوں نے حالیہ دنوں میں متعدد مشکوک لین دین کی نشاندہی کی تھی۔

گرفتار افراد کی شناخت ابرار ولد شوکت علی اور اس کی اہلیہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی مقامی مارکیٹوں سے خریداری کرتے ہوئے اصلی اور جعلی نوٹوں کو ملا کر ادائیگی کرتے، اور دکانداروں کو الجھانے کے لیے مختلف حربے آزماتے تھے۔

تحقیقات کے مطابق عورت دکاندار کو باتوں میں لگاتی جبکہ مرد موقع دیکھ کر جعلی نوٹ ادا کرتا تھا۔ اس چالاکی سے کئی دکاندار بے خبری میں نقصان اٹھا چکے تھے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 489-B اور 489-C کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جو جعلی کرنسی رکھنے اور استعمال کرنے سے متعلق ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts