لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Country’s upper areas, including Lahore, to receive rains
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہوائیں 2 جنوری سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے باعث 2 سے 6 جنوری تک لاہور سمیت مختلف بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔
مری، گلیات، آزاد جموں و کشمیر اور شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب، بشمول لاہور، میں موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ بدھ کو لاہور دنیا کے چھٹے آلودہ ترین شہر کے طور پر ریکارڈ کیا گیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس  219 تک پہنچ گیا۔
موسمی رجحان کے نتیجے میں ہونے والی ان بارشوں سے موسم انتہائی سرد ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے پہلے موسم کی پیش گوئی ضرور چیک کریں۔
دوسری جانب پنجاب کے بیشتر حصوں میں شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کے مختلف سیکشنز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ایم ٹو: اسلام آباد سے بالکسر تک بند۔
ایم تھری: لاہور سے درخانہ تک بند۔
ایم فور: فیصل آباد سے ملتان تک بند۔
ایم فائیو: ملتان سے روہڑی تک بند۔

Related Posts