اسلام آباد:تحریک انصاف کی حکومت میں وفاقی بیوروکریسی نے قانون کی دھجیاں اڑانا شروع کردیں، کرپشن کیسز میں ملوث افسر کو ریاستی براڈکاسٹ ریڈیو چینل کا انچارج بنا دیا گیا۔
ریڈیو پاکستان کے شعبہ حالات حاضرہ ،نیوز اینڈ کرنٹ افیئر میں دوہفتے پہلے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان امبرین جان کی فرمائش پر بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ سے الگ یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
کرپشن کے مختلف کیسز میں ملوث کنٹرولر محمد طارق چوہدری کو ریڈیو پاکستان میں مذکورہ یونٹ کا انچارج بنا دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ طارق چوہدری پر 2015 میں ریڈیو اکیڈمی میں نیوز سب ایڈیٹرز کی ٹریننگ کے دوران بطور وائس پرنسپل اکیڈمی اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے لاکھوں کی کرپشن کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں:نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں اقرباء پروری ، من پسند افسران اہم عہدوں پر تعینات