سندھ میں کورونا وائرس سے طبی عملے کے 45 افراد متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کورونا وائرس سے طبی عملے کے 45 افراد متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی
سندھ میں کورونا وائرس سے طبی عملے کے 45 افراد متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی

کراچی:  سندھ میں کورونا وائرس سےطبی عملے کے 45 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 ہزار 217 ہو گئی جبکہ 47 افراد جاں بحق ہوئے۔

صوبہ سندھ میں طبی عملے کے مجموعی طور پر 45 افراد متاثر ہوئے   جن میں14 ڈاکٹرز، 15نرسز اور16 پیرامیڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت اور پرائیویٹ ادارے کے درمیان ڈاکٹرز کی ٹریننگ سے متعلق ایم او یو سائن کر لیا گیاہے  جبکہ  سندھ میں وائرس سے میڈیکل عملہ بھی متاثر ہونے لگاہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے طبی عملے کے 45 افراد متاثر ہوئے  جن میں14 ڈاکٹرز، 15نرسز اور16 پیرامیڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔

کورونا وائرس  کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے پرائیویٹ اسپتال کے ساتھ ایم او یو سائن کیا گیا  جس کے تحت سرکاری اسپتال کے عملے کو تربیت دی جائے گی۔

سائن کیے گئے ایم او یو کے تحت مریضوں کا آن لائن معائنہ بھی کیا جائے گا۔ صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے وار سے 2 ہزار2 سو17 شہری متاثر ہوئے ۔

وائرس سے متاثرہ افراد میں سے581 صحت یاب اور13 سو36 افراد زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے میں لاک ڈاؤن کو آج27 روز ہوچکے ہیں۔

شہر میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے جگہ جگہ ناکے لگا کر شہریوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے روکا جا رہا ہے۔

Related Posts