دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 86 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 19ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 86 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 19ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 86 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 19ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 86 لاکھ افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس سے متاثرہ 9 لاکھ  19 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 86 لاکھ 56 ہزار 748افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ19ہزار706) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ60 ہزار 895فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد71لاکھ54ہزار 858ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2کروڑ5 لاکھ 82ہزار184 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں کولمبیا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

کولمبیا کے بعد میکسیکو، جنوبی افریقہ اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے کورونا پھیلانے پر گولی مارنے کا حکم دیا۔امریکی دعویٰ

Related Posts