جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 70 لاکھ 62 ہزار 744افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (8لاکھ83ہزار740) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ60 ہزار 720فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد70لاکھ16ہزار 307ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ91 لاکھ 62ہزار697 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں کولمبیا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
کولمبیا کے بعد جنوبی افریقہ، میکسیکو اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 82ہزار کیسز سامنے آگئے